فائزر اور بائیوٹیک نے یورپی یونین کے ڈرگ ریگولیٹرز سے درخواست کی ہے کہ وہ 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لئے کمپنیوں کے کورونا وائرس کے ٹیکے کو منظوری فراہم کریں۔
اس اقدام سے یورپ میں نوجوانوں اور کم خطرے والی آبادیوں کو ویکسین تک رسائی مل سکتی ہے۔
دونوں کمپنیوں نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی درخواست یورپی میڈیسن ایجنسی کو دو ہزار سے زیادہ نوعمروں پر کی جانے والی ایک جدید تحقیق پر مبنی ہے، جس میں یہ ویکسین محفوظ اور موثر پائی گئی ہے۔
مزید دو سال تک بچوں کی طویل مدتی حفاظت کے لئے نگرانی کی جائے گی۔
فائزر اور بائیو نٹیک نے پہلے درخواست کی تھی کہ ان کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ 12-15 سال کی عمر تک بڑھایا جائے۔
جرمنی کے وزیر صحت جینس اسپن نے اس خبر کا خیرمقدم کیا ہے کہ بڑے بچوں کے لئے ویکسین کی منظوری دی جاسکتی ہے۔
فائزر اور بائیو ٹیک کے ذریعے بنائی گئی کووڈ 19 ویکسین پہلی ویکسین تھی جسے گزشتہ سال دسمبر مین ای ایم اے نے منظوری دی تھی۔ اس کے بعد اسے 16 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے 27 ممالک کے یورپی یونین میں استعمال کے لئے لائسنس فراہم کیا گیا تھا۔