غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت مسجد میں 15 افراد موجود تھے، زخمی ہونے والے شخص کی عمر 32 سال ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کے سیدھے پاؤں میں 2 گولیاں لگی ہیں۔ حملہ آور نے فائرنگ کرتے وقت ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور وہ موٹرسائیکل پر فرار ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کی جگہ پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، پولیس کو گولیوں کے خول بھی ملے ہیں جبکہ حملہ آور کی گرفتاری کے لئے آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔