روس کے جیلینوڈوسک شہر کی ایک رہائشی عمارت میں ہوئے دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دیگر سات افراد زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی محکمہ نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
محکمہ کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دیگر سات افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے پہلے علاقائی ایمرجنسی محکمہ کے حکام نے بتایا کہ جیلینوڈوسک شہر میں ایک نو منزلہ عمارت میں گیس دھماکہ ہونے سے کئی اپارٹمنٹ تباہ ہو گئے۔
ابتدائی تفتیش میں یہ سامنے آیا ہے کہ دھماکے لیے ایک گھر میں لیک ہوئی گیس ذمہ دار ہو سکتی ہے۔ اس حادثے کے بعد پانچ افراد کو استپال میں داخل کروایا گیا ہے۔
(یو این آئی)