عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جان لیوا کورونا وائرس کا اومیکرون ویریئنٹ Omicron Variant دنیا کے 63 ممالک میں پھیل چکا ہے اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق یہ دنیا میں ڈیلٹا ویریئنٹ Delta variant کے پھیلاؤ کی رفتار کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی تفصیلات کے مطابق 9 دسمبر تک 63 ممالک میں اومیکرون ویریئنٹ Omicron Variant کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ نیا ویریئنٹ اتنی تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: First Omicron Death in Britain: برطانیہ میں اومیکرون سے پہلی موت کی تصدیق
اب تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کمیونٹی ٹرانسفر کے معاملے میں اومیکرون، ڈیلٹا ویرینٹ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق یہ کووڈ ویکسین کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔ عالمی صحت تنظیم نے تسلیم کیا کہ اومیکرون ڈیلٹا ویرینٹ سے کم خطرناک ہے۔
یو این آئی