ETV Bharat / international

اسپین: کورونا متاثرین کی  تعداد میں اضافہ

اسپین میں گزشتہ سات دنوں کے دوران کورونا وائرس کے 40،427 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 9:58 AM IST

Updated : Aug 25, 2020, 10:32 AM IST

اسپین کی وزارت صحت نے منگل کے روز کہا کہ گزشتہ سات دنوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 40،427 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4،05،436 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 21 اگست کو جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3،86،054 تھی۔

اسپین کے 17 خود مختار علاقوں میں دارالحکومت میڈرڈ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ کاتالونیہ اور باسکیو نامی علاقوں کے حالات بہت خراب ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے ، میڈرڈ کی مقامی حکومت نے پیر کے روز لوگوں کو غیر ضروری معاشرتی پروگراموں کے انعقاد سے باز رہنے کا مشورہ دیاہے ۔ کاتالونیہ میں 10 یا اس سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر۔ نائب صدر کے عہدہ کے لئے ٹرمپ اور پینس کے ناموں کا اعلان

ہسپانوی وزارت صحت کے سنٹر برائے ایمرجنسی کوآرڈینیٹرز کے ڈائرکٹر ، فرنانڈو سمون نے بتایا کہ کووڈ 19 سے گذشتہ ہفتے کے دوران اسپین میں 96 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا کے 5484 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں ، جن میں سے 658 کا علاج آئی سی یو میں کیا جارہا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ا سپین میں اب تک 28،872 افراد وبائی امراض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Last Updated : Aug 25, 2020, 10:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.