سوئس فیڈرل آفس آف پبلک ہیلتھ (ایف او پی ایچ) نے یہ اطلاع دی ہے۔
ایف او پی ایچ کے مطابق اس عالمی وبا سے ملک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 103 سے بڑھ کر 161 ہو گئی ہے۔
ملک میں اب تک 91،400 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں سے 14 فیصد مثبت پائے گئے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کی حکومت کے مطابق 26 مارچ سے بڑے پیمانے پر احتیاطی قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس وبا سے متاثر کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے بینک لون گارنٹی دی جا سکتی ہے۔
حکومت نے اس ماہ کے اوائل میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو ديواليہ ہونے سے بچانے کے لیے 43.6 ارب ڈالر کی مالی ا مداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔