روسی صدر ولادیمیر پوتن نے واضح کیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ امن کی تجویز کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ تاہم روس نے اس کے لیے پوری کوشش کی۔ Ukraine Conflict
وہیں دوسری جانب روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی جھڑپ میں یوکرین کے پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔لیکن یوکرین نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین نے اس خبر کو غیر معتبر قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
روس نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے یوکرین کی مسلح فوج کی دو جنگی گاڑیوں کو تباہ کر دیا اور سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران پانچ فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: no prospects for peace plan to end ukraine conflict says russian president
"مسلح تصادم کے دوران دو یوکرین گاڑیاں یوکرین کے علاقے سے روسی سرحد میں داخل ہوئیں،" جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ پریس آفس نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ روسی سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے تخریب کاروں کے گروپ کے پانچ اراکین اس لڑائی کے دوران مارے گئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے فوجی اور سرحدی محافظوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔