ETV Bharat / international

تمام ممالک کے لیے ٹیکوں کی مساوی دستیابی کو یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج: نرملا سیتارمن - مرکزی بینکوں کے گورنروں کی میٹنگ

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جی۔20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کی میٹنگ میں کہا کہ وبائی بحران کو بہتری کی راہ پر لانے کے لیے تمام مملاک کے لیے ٹیکوں کی مساوی دستیابی کو یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج ہے۔

Nirmala Sitharman in a meeting of G20 finance ministers and central bank governors
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 10:55 PM IST

Updated : Oct 16, 2021, 3:02 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جی۔20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی) کی میٹنگ میں کہا کہ وبا کی وجہ سے پیدا بحران کو بہتری کے راستہ پر لانے کے لیے تمام کو ٹیکوں کی مساوی دستیابی یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج ہے۔

سیتارمن نے کل واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی آئی ایم ایف، عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ کے بعد اٹلی کی صدارت میں جی۔20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز (ایف ایم سی بی جی) کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کی۔

یہ اٹلی کی صدارت میں جی۔ 20 کے تحت آخری ایف ایم سی بی جی کی میٹنگ تھی اور اس میں عالمی اقتصادی اصلاحات، کمزور ممالک کو وبا میں حمایت، عالمی صحت، موسمیاتی اقدامات، بین الاقومی ٹیکس اور مالیاتی شعبے سے متعلق مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اور معاہدے ہوئے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

وبا سے مستقل طورپر ابھرنے کے لیے جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنر مالیاتی اقدامات کو وقت سے پہلے واپس لینے سے بچنے، ساتھ ہی مالی استحکام اور طویل مدتی استحکام کو برقرار رکھنے اور منفی اثرات اور منفی اثرات کو بڑھنے سے روکنے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔

سیتارمن نے کہاکہ بحران کو بہتری کی راہ پر لانے کے لئے تمام کو ٹیکوں مساوی دستیابی یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ وزیر خزانہ نے مشورہ دیا کہ حمایت جاری رکھنا ،لچک میں اضافہ، پیداوار ی صلاحیت بہتر بنانا اور ساختی اصلاحات کو ہمارے پالیسی اہداف میں شامل ہونے چاہئیں۔

(یو این آئی)

Last Updated : Oct 16, 2021, 3:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.