ETV Bharat / international

برطانیہ: کورونا وائرس کی نئی قسم، سخت پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ - برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن

برطانیہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی ایک نئی قسم کا انکشاف ہوا ہے، جو ملک میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس ویٹی نے لوگوں کو زیادہ چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

برطانیہ: کورونا وائرس کی نئی قسم، سخت پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 11:14 AM IST

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وائرس کی نئی قسم سے کووڈ 19 وبائی امراض کا سبب بنتا ہے اور یہ 70 فیصد زیادہ متعدی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے مساوی 'ٹئیر فور' بھی متعارف کروادیا ہے۔ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ 'ٹئیر فور' کا اطلاق لندن سمیت ساؤتھ ایسٹ کے علاقوں میں اتوار سے ہوگا، کرسمس پر 5 روز کیلیے نرمی دی جانے والی پابندیوں میں اب صرف ایک روز ہی نرمی دی جائے گی۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ 'ٹئیر فور' والے علاقوں میں غیر ضروری اشیا کی دکانیں، جم اور ہیر ڈریسر بند رہیں گے، 'ٹئیر فور' میں لوگ کو کام پر جانے، ورزش اور ایجوکیشن یا چائلڈ کئیر کیلیے گھر سے نکل سکیں گے، بورس جانسن نے کہا کہ 'ٹئیر فور' والے علاقے کے لوگوں کو کرسمس ببل بنانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں میں صرف کرسمس والے دن 3 گھرانوں کے افراد مل سکیں گے، 'ٹئیر فور' ہر نظر ثانی 30 دسمبر کو ہوگی، لوگ نئے نیو ائیر پر بھی قواعد کا خیال رکھیں، بورس جانسن نے ٹئیر فور والے علاقے کے لوگوں کو گھر سے باہر رات گزارنے اور بیرون ملک جانے سے بھی گریز کا مشورہ دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.