یوکرین کے وزیر صحت وکٹر لیاشکو نے ہفتہ کو بتایا کہ روسی حملے میں تین بچوں سمیت 198 شہری مارے گئے۔ Russia Attacks Ukraine
فیس بک پر ایک پوسٹ میں لیاشکو نے بتایا کہ "تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں 3 بچوں سمیت 198 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور33 بچوں سمیت 1,115 افراد زخمی ہوئے ہیں۔"
ان کا کہنا تھا کہ دو لڑکوں کی پیدائش ایک میٹرنٹی ہسپتال میں ہوئی ہے جو کہ خرسون شہر میں ایک بم شیلٹر میں قائم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Attacks Ukraine: یوکرینی صدر نے ملک چھوڑنے کی پیشکش ٹھکرا دی، کہا مجھے ہتھیاروں کی ضرورت ہے فلائٹ کی نہیں
انہوں مزید کہا کہ "دو نئی زندگیاں جن کے جینیاتی کوڈ میں پہلے سے ہی جنگ موجود ہے۔ ہم اور وہ کبھی نہیں بھولیں گے اور نہ کبھی معاف کریں گے۔ زندگی چلتی رہتی ہے، ہم بچوں کو جنم دیتے ہیں اور کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔‘‘
اس سے قبل یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے کہا تھا کہ ان میں سے ایک میزائل کیف میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر گرا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ"کیف ہمارا شاندار، پرامن شہر، ایک اور رات روسی زمینی افواج اور میزائلوں کے حملوں سے بچ گیا۔ ان میں سے ایک نے کیف میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔ میں دنیا سے مطالبہ کرتا ہوں کہ روس کو مکمل طور پر الگ تھلگ کر دو، سفیروں کو نکال دو، تیل کی پابندی لگاؤ، اس کی معیشت کو تباہ کر دو۔ روسی جنگی مجرموں کو روکو!"
وزیر اعظم ڈینس شمیھال نے مزید بتایاکہ "آج ایک روسی میزائل نے کیف میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران یوکرین کے شہروں کے ہسپتالوں، کنڈرگارٹنز اور یتیم خانوں پر گولہ باری کی گئی ہے۔ ہم دنیا سے فیصلہ کن ردعمل اور روس کو اس کی مجرمانہ کارروائیوں کی وجہ سے تنہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: Putin Appeals to Ukrainian Military: روسی صدر پوتن نے یوکرینی فوج سے اقتدار اپنے ہاتھوں میں لینے کی اپیل کی
وہیں روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے بتایاکہ ’’روسی مسلح افواج نے ملک کے جنوب میں یوکرین کے شہر میلیٹوپول پر مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے۔‘‘
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ "آن لائن بہت ساری جعلی اطلاعات ہیں کہ میں نے اپنی فوج کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا تھا اور وہاں سے جارہے ہیں۔ جبکہ میں یہاں ہوں، ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ ہم اپنی ریاست کا دفاع کریں گے۔"