ETV Bharat / international

روس: ایک دن میں کورونا کے 28 ہزار سے زائد نئے معاملے - کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت سامنے نہیں آئی ہے

دارالحکومت ماسکو میں سب سے زیادہ 6,425 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد سینٹ پیٹرز برگ میں 3,768 اور ماسکو علاقہ میں کورونا انفیکشن کے 1,444 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

more than 28,000 cases of corona in one day in russia
روس: ایک دن میں کورونا کے 28 ہزار سے زائد معاملے
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 10:05 PM IST

روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 28,080 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26,53,928 ہوگئی ہے۔

اس دوران کووڈ 19 کے 488 مریضوں کی موت ہو جانے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 46,941 ہوگئی۔

روس کے کورونا وائرس ردعمل مرکز نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق روس کے 85 علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 28,080 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جن میں سے 5,494 لوگوں میں کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، یورپی یونین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے کی مدت آج تک

ان نئے معاملات کے سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد اب 26,53,928 ہوگئی ہے اور یومیہ 1.1 فیصد کی شرح سے معاملات میں اصافہ ہو رہا ہے۔ دارالحکومت ماسکو میں سب سے زیادہ 6,425 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد سینٹ پیٹرز برگ میں 3,768 اور ماسکو علاقہ میں کورونا انفیکشن کے 1,444 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20,277 مریض مکمل طور پر صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ روس میں اب تک 21,06,235 لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.