برطانوی وزیر دفاع بین والیس اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی کے درمیان ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔
یہ اقدام امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ نے فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 66 بلین ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے کے اعلان کے بعد کیا ہے۔
برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ فرانکو برٹش کونسل کے شریک چیئرمین پیٹر ریکٹس نے اتوار کو اخبار کو بتایا کہ اجلاس کو آگے کی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس کے ہی ساتھ دونوں رہنماؤں کے درمیان لندن میں ہونے والی دوطرفہ ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
- فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلایا
- امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا نئے انڈو پیسفک سیکورٹی معاہدے پر اتفاق
قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے گذشتہ ہفتے کینبرا اور واشنگٹن کے اپنے فرانسیسی سفیروں کو واپس بلا لیا۔
انہوں نے یہ قدم آسٹریلیا کے ذریعہ فرانس کے بجائے برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ 66 بلین امریکی ڈالر کا دفاعی معاہدہ کرنے کے بعد اٹھایا۔
یواین آئی