ETV Bharat / international

Sanctions on Russia: ماسٹر کارڈ اور ویزا نے روس میں اپنی خدمات معطل کر دی - invasion on Ukraine

یوکرین پر روس کے حملے Russia Ukraine War کی وجہ سے ماسٹر کارڈ اور ویزا نے روس میں اپنی خدمات بند کر دی ہیں۔ امریکہ نے روس میں ویزا اور ماسٹر کارڈ خدمات کو معطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔Sanctions on Russia

Mastercard, Visa suspend operations in Russia after invasion on Ukraine
ماسٹر کارڈ اور ویزا نے روس میں اپنی خدمات معطل کر دی
author img

By

Published : Mar 6, 2022, 6:26 PM IST

ماسٹر کارڈ اور ویزا نے روس میں اپنی خدمات بند کر دی ہیں۔ یوکرین پر روس کے حملے اور کئی کمپنیوں کی جانب سے روس کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں یہ ایک نیا قدم ہے۔ ماسٹر کارڈ اور ویزا نے یہ معلومات دی۔ Sanctions on Russia

ماسٹر کارڈ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس کا نیٹ ورک اب روسی بینکوں کے جاری کردہ کارڈز کو قبول نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ، کسی دوسرے ملک میں جاری کردہ کارڈ روسی اسٹورز یا اے ٹی ایم میں کام نہیں کریں گے۔Russia Ukraine War

ویزا نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں روس میں تمام لین دین کو روکنے کے لیے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

نائب صدر اور سی ای او ایل کیلی نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم روس کے یوکرین پر بلا اشتعال حملے اور ان واقعات کے بعد جو ہم دیکھ رہے ہیں یہ اقدام اٹھانے پر مجبور ہیں۔"

کیلی نے کہا، "یہ جنگ، امن اور استحکام پر منڈلا رہا خطرہ ہے جو اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی اقدار کے مطابق جواب دیں۔"

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: روسی چینل کے ملازمین لائیو شو کے دوران مستعفی

وہیں امریکہ نے روس میں ویزا اور ماسٹر کارڈ خدمات کو معطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بائیڈن-زیلینسکی بات چیت کے بعد امریکی صدر نے روس میں ویزا اور ماسٹر کارڈ کی خدمات معطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ،’صدر بائیڈن نے یوکرین میں روس کی جارحیت کے لیے اس پر پابندیاں بڑھانے کے لیے امریکہ، اس کے اتحادیوں ، شراکت داروں اور نجی صنعت کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

قبل ازیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹویٹر پر کہا کہ انھوں نے ہفتے کے روز بائیڈن کے ساتھ فون پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے کیف کے لیے مغربی حمایت اور روس مخالف پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بائیڈن انتظامیہ یوکرین کے لیے امداد میں اضافہ کر رہی ہے اور اضافی فنڈنگ ​​حاصل کرنے کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق بات چیت تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.