جنوبی اسپین کے جبرا الٹر کے الگیکارس کے انڈسٹریل زون میں واقع پٹر کیمکل پلانٹ میں گزشہ شب بھیانک آ گ لگ گئی۔ آ گ اتنی بھیانک تھی کہ آسمان پر کالے بادل کا دائرہ بن گیا جس سے انڈسٹریل زون کے آس پاس کے علاقے میں اندھیرا چھاگیا۔
انالوسیان ایمرجنسی شعبہ نے ٹوئٹر کے ذرایعہ اس کی اطلاع دیتے ہوئے پٹرو کیمکل پلانٹ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد افراتفری مچ گئی۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پٹروکیمکل پلانٹ کے ارد گردمیں بسے گاوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پرپہنچادیا گیاہے۔
ادارے کے مطابق جنوبی میڈرڈ کی تمام سڑکوں کو بند کردی گئی ہے۔لوگوں کے آنے جانے پر بھی پابندی عائد ہے۔
جبرا الٹرحکومت نے کہاکہ پٹروکیمکل پلانٹ میں لگی آگ نے شعلے کی شکل اختیار کرلیاہے۔ فضا آلود ہ ہو گئی ہے لوگوں سے اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔