کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے دوران دنیا بھر میں مختلف لوگوں اور اداروں نے تخلیقی انداز میں بہت سے نمایاں کام انجام دیئے ہیں۔
ان ہی میں سے کورونا وائرس سے نمٹنے اور صفائی کے خصوصی انتظامات کے لیے روبوٹ کا استعمال بھی ہے۔
جی ہاں! لندن کے سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن میں وائرس کو ڈس انفکٹ کرنے کے لیے خصوصی طور پر روبوٹ کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔
لندن میں سینٹ پینکراس انٹرنیشنل نے وائرس سے نمٹنے کے لئے ہائی ٹیک صفائی کرنے والے روبوٹس متعارف کروائے ہیں۔
لندن کی ایک خانگی کمپنی نے یو وی ۔ سی نامی الٹرا سونک ڈس انفکشن ایٹماسفیئر روبوٹ بنایا ہے۔
یہ روبورٹ خود کار انداز میں اپنا کام انجام دیتا ہے۔ اس روبورٹ کے ذریعے سینی ٹائزر کے چھڑکاو کا کام لیا جارہا ہے۔