آسٹریا کے چانسلر الیکزنڈر شیلن برگ نے اتوار کو کووڈ ٹیکہ نہیں لگوانے والے لوگوں کے لیے پیر سے قومی لاک ڈاون لگانے کا اعلان کیا ہے۔
شیلن برگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیر سے شروع ہونے والے قومی لاک ڈاون نافذ ہونے سے ٹیکہ کاری سے محروم لوگ بنیادی ضرورتوں کے لیے ہی اپنے گھروں سے نکل سکیں گے۔ یہ فیصلہ حکومت اور آسٹریا کی وفاقی ریاستوں کے سربراہان کی میٹنگ میں کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ پابندیاں پیر کی صبح سویرے سے نافذ ہوں گی لیکن 12سال سے کم عمر کے بچوں کو چھوٹ دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پولیس پابندیوں پر عمل کی نگرانی کرے گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکہ نہیں لگوانے والے ریستوراں، بیوٹی سیلون اور فٹنس سنٹر نہیں جاسکیں گے۔ حالانکہ ویکسین کی پہلی ڈوذ لگوانے والے لوگوں کے لیے رعایت ہوگی اگر ان کا کووڈ ٹیسٹ منفی ملتا ہے۔
آسٹریا میں پیر سے قومی ٹیکہ کاری مہم شروع ہو رہی ہے۔
(یو این آئی)