ETV Bharat / international

کم ترقی یافتہ ممالک کا گلاسگو موسمیاتی سربراہی اجلاس میں پیش رفت پر اظہار تشویش - COP26

سب سے کم ترقی یافتہ ممالک Least Developed Countries (LDC) بلاک کی چیئرمین سونم وانگڑی نے بدھ کے روز کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس COP26 میں ہونے والی پیش رفت اب تک مایوس کن اور خوفناک رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں 100 بلین امریکی ڈالر سالانہ کلائمیٹ فنڈ سے بہت کم رقم مل رہی ہے۔

Ldc voice concern over progress at Glasgow Climate Summit
کم ترقی یافتہ ممالک نے گلاسگو موسمیاتی سربراہی اجلاس میں پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا
author img

By

Published : Nov 3, 2021, 10:32 PM IST

سب سے کم ترقی یافتہ ممالک Least Developed Countries (LDC) بلاک کی چیئرمین سونم وانگڈی جو بھوٹان کی حکومت کے لیے قومی ماحولیاتی کمیشن کے سیکریٹری بھی ہیں، نے ایک پریس کانفرنس میں کہا۔ "اب تک، یہاں کی پیش رفت مایوس کن ہے اور، ایک طرح سے، خوفناک بھی،"

عہدیدار نے نشاندہی کی کہ ایل سی ڈی گروپ پر مشتمل 46 ممالک نے موسمیاتی تبدیلی میں سب سے کم حصہ ڈالا ہے لیکن ان میں رہنے والے ایک ارب میں سے دس میں سے ایک اس سے متاثر ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ لہذا، ہماری زندگیوں کا انحصار ان فیصلوں پر ہے جو یہاں گلاسگو COP26 کے دوران کیے جاتے ہیں،"۔

وانگڈی نے شکایت کی، تاہم، گلاسگو کا اجلاس 26 ویں موسمیاتی سربراہی اجلاس ہونے کے باوجود، کاربن کے اخراج میں اب بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ایک دہائی قبل موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے غریب ممالک کی مدد کے لیے سالانہ 100 بلین ڈالر کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

انہوں نے کہا کہ "ہم ابھی تک اس بارے میں واضح نہیں ہیں کہ 100 بلین امریکی ڈالر کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، لیکن جو ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمیں بہت کم مل رہا ہے۔"

کاربن کے اخراج کو کم کرنے، جنگلات کی کٹائی کو روکنے اور گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری تک محدود کرنے کے وعدوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، COP26 کے اعلیٰ سطحی حصے میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے بارے میں، LDC کے چیئرمین نے کہا کہ "وعدہ کرنا ایک چیز ہے، لیکن ہم ثبوت دیکھنا چاہیں گے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.