ETV Bharat / international

اٹلی میں کورونا وائرس کے قہر سے تقریبا 14 ہزار افراد ہلاک - کورونا وائرس کے قہر سے تقریبا 14 ہزار افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

italy
italy
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 12:27 PM IST

اٹلی میں كووڈ انیس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 760 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 13،915 ہو گئی ہے۔

محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 115،242 افراد اس وائرس کی گرفت میں آ چکے ہیں۔

محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا 'بدھ کے بمقابلہ جمعرات کو 2477 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اٹلی میں فی الحال کورونا وائرس کے 83،048 کیسز ہیں جن میں سے 28،540 متاثرین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور 4053 متاثرہ انتہائی نگہداشت میں ہیں اور بقیہ کو گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے'۔

مسٹر اینجیلو کے مطابق جمعرات کو 1431 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جنہیں ملا کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18،278 ہو گئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 46،291 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ تقریبا 925،132 افراد اس سے متاثر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.