کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اٹلی میں مارچ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد یہاں کھیل سمیت تمام قسم کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ اگرچہ وائرس کے قابو میں آنے پر فٹ بال کلب کو چار مئی سے ٹریننگ کی اجازت دی گئی تھی۔
حکومت کی نئی ہدایات کے مطابق 14 جون تک کھیل سرگرمیاں معطل کرنے کے حکم کے بعد 13 جون سے شروع ہونے والے سری اے فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پھر بحران کے بادل چھا گئے ہیں۔
یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32007 افراد ہلاک ہوئے اور 2،25،886 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے ایک لاک سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3303 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 42298 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 49 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 17 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔