ETV Bharat / international

اٹلی میں کورونا کا قہر: 24 گھنٹوں میں 600 اموات - Italy coronavirus deaths rise by 602 in a day

اٹلی میں کورونا وائرس کے قہر جاری ہے جبکہ یہاں صرف 24 گھنٹوں میں 600 اموات ہوئی ہیں اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6077 سے زائد ہوگئی۔

Italy coronavirus deaths rise by 602 in a day
اٹلی میں کورونا کا قہر: 24 گھنٹوں میں 600 اموات
author img

By

Published : Mar 24, 2020, 9:58 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6077 ہو گئی ہے۔

اٹلی کے سویلین سیکورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ملک میں 601 افراد کی موت ہوئی ہے۔

اٹلی میں پیر کو کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے 408 افراد کواسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 3780 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 63927 ہو گئی ہے۔اٹلی نے عالمی بحران کی موجودہ صورت حال کے دوران مدد کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بوریلی نے کہا”اس ہنگامی صورت حال میں روس، چین، فرانس اور جرمنی ہماری مدد کر رہے ہیں اور ہمارے ساتھ سب نے یکجہتی دکھائی ہے۔سب نے وائرس کے خلاف اس جنگ میں مدد کی ہے“۔

قابل غورہے کہ اٹلی کا صوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.