ایران نے منگل کو یورینیم افزودگی میں اضافہ کرکے 60 فیصد تک کردیا ہے۔ ارنا نیوز ایجنسی نے ایران کے نائب وزیرن خارجہ عباس اراغچی کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
ایجنسی نے کوئی اضافی تفصیل نہیں دی، لیکن نطنز میں ایک جوہری پلانٹ میں حملے کے بعد ایٹم سے جڑے کاموں کو بڑھانے کے ایران کے ارادوں کے درمیان یہ خبرآئی ہے۔
عباس اراغچی نے منگل کو بتایا کہ ایران کے نطنز جوہری پلانٹ میں 1000 اور سینٹری فیوز قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ پریس ٹی وی براڈکاسٹر نے کہا کہ ’’ایران نطنز جوہری پلانٹ میں 1000 مزید سینٹریفیوز لگائے گا۔''
ایران کے ایٹمی انرجی آرگنائزیشن نے اتوار کی صبح بتایا کہ نطنز پلانٹ میں ایک حملہ ہوا ہے جس سے اس کی بجلی تقسیم کا نیٹ ورک متاثرہوا ہے۔ آرگنائزیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اس واقعہ کو ’جوہری دہشت گردی‘ قرار دیا۔
(یو این آئی)