ETV Bharat / international

Indian Embassy Relocates from Kyiv to Poland: بھارتی سفارت خانہ کیف سے پولینڈ منتقل - یوکرین میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال

وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق یوکرین میں تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظرفیصلہ کیا گیا ہے کہ یوکرین میں موجود بھارتی سفارت خانے کو عارضی طور پر پولینڈ منتقل کیا جائے گا۔ External Ministry on Indian Embassy in Kyiv

بھارتی سفارت خانہ کیف سے پولینڈ منتقل
بھارتی سفارت خانہ کیف سے پولینڈ منتقل
author img

By

Published : Mar 13, 2022, 9:22 PM IST

نئی دہلی: یوکرین میں تیزی سے بگڑتی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بھارت نے اتوار کے روز کیف میں واقع اپنے سفارت خانے کو پولینڈ میں عارضی طور پر منتقل کرنے کا اعلان کیاہے۔ External Ministry on Indian Embassy in Kyiv

ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ یوکرین میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے کو عارضی طور پر پولینڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Missiles Attack on US Consulate in Iraq: عراق میں امریکی قونصل خانے پر میزائل حملے، ایک شخص زخمی

یوکرین کے حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں، روس کے ذریعہ کیف کے گرد محاصرہ مسلسل تنگ کیا جارہا ہے۔اتوار کے روز مغربی یوکرین میں لویو کے نزدیک ایک فوجی اڈے پر روسی فضائی حملے میں 35 افراد کے ہلاک ہونے اور 134 دیگر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز روسی افواج نے جنوب میں ماریوپول پر بمباری کی اور دارالحکومت کیف کے مضافات میں گولہ باری کی۔ بھارت جمعہ کو آپریشن گنگا کے تحت یوکرین سے اپنے طالب علموں کے آخری گروپ کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ اب تک 22,000 سے زیادہ بھارتی یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.