ETV Bharat / international

'امیر ممالک ویکسین پر قبضہ نہیں کرسکتے' - Antonio Guterres

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے حفاظت اور امیر ممالک کے ضمن میں انتونیو گٹیرس نے کہا ہے کہ 'امیر ممالک ویکسین پر اپنا قبضہ نہیں جما سکتے'۔

Guterres appeals to rich countries over vaccines
'امیر ممالک ویکسین پر اجارہ داری نہیں کرسکتے'
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 10:41 AM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے جمعرات کے روز امیر ممالک سے اپیل کی کہ وہ غریب ممالک کے لئے کورونا وائرس ویکسین کی خریداری کی حمایت کریں اور اپنے لئے ویکسین کی ضرورت سے زیادہ ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں۔

ویڈیو

جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس سے ملاقات کے بعد برلن میں خطاب کرتے ہوئے گٹیرس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ 'کو ۔ ویکس پروگرام' کو جنوری کے آخر تک پانچ بلین کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 'کو ۔ ویکس پروگرام' کا مقصد پوری دنیا میں ویکسین کی رسائی کو آسان بنانا ہے'۔

Guterres appeals to rich countries over vaccines
بہ شکریہ: @antonioguterres

گٹیرس نے متنبہ کیا کہ وسیع حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنانا تمام ممالک کے مفاد میں ہے کیونکہ قدرت بھی ہمیشہ کسی کے ساتھ نارواں سلوک نہیں کرتی'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم میں سے ہر ایک کو، ہر جگہ اور کفایتی ویکسین مہیا کرنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.