ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کووڈ انفیکشن میں اضافہ پریشان کن - کووڈ انفیکشن میں اضافہ پریشان کن

ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک کو کہا کہ وہ اس وائرس کو روکنے کے لئے نگرانی، جانچ، رابطے کا پتہ لگانے، قرنطینہ سمیت دیگر امور پر عمل کریں۔

WHO
WHO
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 2:27 PM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کو کہا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران ہر ہفتے کووڈ 19 کے معاملات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران وبا سب سے زیادہ تیزی سے پھیلی ہے، جو ریکارڈ سطح پر ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھنوم گھیبریسس نے بتایا کہ پریشان کن شرحوں میں معاملات اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کچھ ممالک جو پہلے بڑے پیمانے پر انفیکشن سے محفوظ رہے تھے اب انفیکشن میں تیزی سے اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او چیف نے کہا کہ ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم صرف اخلاقی گراوٹ نہیں ہے بلکہ معاشی اور وبائی امراض کے لحاظ سے خود کو بھی شکست دینے والا ہے۔

تمام غریب علاقوں تک ویکسین کی فراہمی کے متعلق ٹیڈروس نے ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ویکسین کی خوراکیں عطیہ کریں جو ان کی ضرورت سے زیادہ ہے اور ویکسین تیار کرنے یا یعنی پروڈکشن میں اضافہ کریں۔

انہوں نے تمام ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ اس وائرس کو روکنے کے لئے نگرانی، جانچ، رابطے کا پتہ لگانے، قرنطینہ سمیت دیگر امور پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران حکام کو لوگوں کو ذاتی اور احتیاطی تدابیر جیسے جسمانی فاصلے، ماسک، حفظان صحت اور وینٹیلیشن سمیت دیگر امور کے متعلق جانکاری دینا چاہئے تاکہ وہ اس سے محفوظ رہ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.