ETV Bharat / international

جرمنی میں ایک دن میں 65 ہزار کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ - پاکستان میں کورونا

جرمنی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 65 ہزار 371 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ 264 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے جرمنی میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے پر ویکسین ایڈوائزری کمیٹی نے 18سال سے زائد عمر کے تمام افراد کیلئے کورونا ویکسین بوسٹر شاٹ کی سفارش کردی۔

Germany reports record 65,371 new corona cases
جرمنی میں ایک دن میں 65 ہزار کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:38 PM IST

جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 65 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ابھی چند روز قبل ہی 50 ہزار سے زائد کورونا کیسز کا نیا یومیہ ریکارڈ بنا تھا، جو اب ٹوٹ گیا ہے۔

متعدی امراض کی روک تھام کے نگران جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ لوتھار ویلر کے مطابق نئی یومیہ کیسز کی حقیقی تعداد 65 ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

اس وقت جرمنی میں فی لاکھ آبادی میں نئے کورونا کیسز کی ہفتہ وار اوسط تین سو سے بھی زیادہ ہے۔ لوتھار ویلر کے بقول ممکن ہے کہ ملک میں نئے کورونا کیسز کی اصل تعداد معلوم ڈیٹا سے دو یا تین گنا زیادہ تک ہو۔

جرمنی میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے پر ویکسین ایڈوائزری کمیٹی نے 18سال سے زائد عمر کے تمام افراد کیلئے کورونا ویکسین بوسٹر شاٹ کی سفارش کردی۔ کمیٹی کےمطابق کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ آخری کورونا ویکسین خوراک کے 6 ماہ بعد لگایا جائے۔

وہیں پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 460 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

این سی او سی نے کہا کہ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 1280822 ہو گئی ہے۔

پاکستان کا جنوبی صوبہ سندھ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کورونا کے کل 473561 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد صوبہ مشرقی پنجاب میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 561 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 638 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں اب بھی 22501 فعال کیسز ہیں اور اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1229683 ہے

اس کے علاوہ ملائیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 6,288 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 2,563,153 ہو گئی۔ وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

وزارت صحت کی ویب سائٹ سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ملک میں بیرون ملک سے کورونا کے 22 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ مقامی لوگوں سے رابطے کے باعث 6 ہزار 266 معاملے سامنے آئے ہیں۔

دریں اثنا، ملک میں اس وبائی انفیکشن سے مزید 68 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 29 ہزار 837 ہو گئی ہے اور کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 743 ہو گئی ہے۔ جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 24,66,523 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا میں کورونا کے 66,793 ایکٹیو معاملے ہیں۔ 536 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ 251 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ملائیشیا میں بدھ تک تقریباً 1,17,736 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ اس میں سے 78.5 فیصد نے پہلی خوراک لی، جب کہ دونوں خوراک لینے والے افراد کی تعداد 76.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.