ETV Bharat / international

فرانس : کورونا وائرس سے ہزاروں افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 1:47 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر اٹلی، اسپین اور برطانیہ جیسے دیگر یوروپی ممالک کی طرح فرانس میں بھی مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے۔

فرانس : کورونا وائرس سے ہزاروں افراد ہلاک
فرانس : کورونا وائرس سے ہزاروں افراد ہلاک

فرانس کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں كووڈ -19 سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرکے 23 ہزار 293 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 437 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 14 ہزار 497 افراد کی موت اسپتال میں ہوئی ہے جبکہ 8 ہزار 796 لوگوں نے دیگر سماجی طبی مراکز میں دم توڑا ہے۔

فرانس میں کورونا سے متاثر تقریباً 28 ہزار 55 افراد اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 4 ہزار608 آئی سی یو میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں کورونا انفیکشن کے 3 ہزار 764 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد یہاں 1 لاکھ62 ہزار 220 ہو گئی ہے۔

فرانس میں اب تک 45 ہزار سے زائد افراد مکمل طور پر صحتیاب بھی ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور نئے معاملات کی تعداد بھی مسلسل کم ہورہی ہے۔ فرانس میں کووڈ 19 کے انفیکشن کو روکنے کے لئے 17 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

فرانس کے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ منگل کو پارلیمنٹ میں لاک ڈاؤن سے باہر نکلنے کے اقدامات کا خاکہ پیش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.