فرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 26771 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
پیر کو نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھکر 1,165,278 پہنچ گئی۔اتوار کو 52,010 معاملے درج کئے گئے تھے۔
اس مدت میں 257 لوگوں کی موت ہونےسے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 35,018 ہوگئی۔ اتوار کو 116 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد ایک دن میں 1307 کے اضاطے سے اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 17500ہوگئی ہے۔
اس دوران سائنس کونسل کے سربراہ جین فرانکوئس ڈیل فیسی نے کہا کہ کورونا وائرس کے اعدادو شمار میں وبا کی پہلی لہر کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے،جو ملک کےلئے ’ایک پریشانی‘کا سبب ہے۔
نئے لاک ڈاؤن پر بڑھتی قیاس آرئیوں کے درمیان صدر امانل میکرون نے وائرس کے تیزی سے پھیلنے کو روکنے کےلئے نئے اقدامات کرنے پر فیصلہ کرنے کےلئے منگل اور بدھ کو دو دفاعی کونسل کی میٹنگ بلائی ہے۔