روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا (کووڈ-19) کے خلاف چوتھی ویکسین جلد ہی دستیاب ہوجائے گی اور اس مہلک وائرس سے لڑنے کے لئے غیر ملکی محققین کو بھی مدد فراہم کی جائے گی۔
ولادیمیر پوتن نے غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "کووڈ -19 کی عالمی وبائی بیماری کے خلاف روس اپنے غیر ملکی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کرنےکا خواہاں ہے۔ ہم کورونا وائرس کے خلاف تین موثر ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور جلد ہی چوتھی روسی ویکسین دستیاب کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ٹیکہ کاری کی رفتار بھی زور پکڑ رہی ہے"۔
(یو این آئی)