آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
51 سالہ سلیٹر کو نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے سڈنی کے ایک ساحل پر حراست میں لیا۔ پولیس نے یہ کارروائی گھریلو تشدد کے الزامات میں کی ہے۔ سلیٹر اس وقت آسٹریلیا کے ٹیلی ویژن شو میں کام کر رہے ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ گھریلو تشدد سے متعلق شکایت 12 اکتوبر کو درج کرائی گئی تھی۔ اس کی تفتیش ایسٹرن سبرب پولیس ایریا کمانڈ کے افسران نے کی۔
افسران تفتیش کے لیے صبح 9.20 بجے سلیٹر کے گھر پہنچے اور ان سے پوچھ گچھ کی۔ پھر سلیٹر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد سلیٹر کو مینلی پولیس اسٹیشن لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: چھاپہ ماری میں 450 کلو گرام ہیروئن برآمد
سلیٹر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ٹاپ کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے سال 2004 میں ریٹائرمنٹ لینے سے پہلے 5312 رنز بنائے ہیں۔ تاہم اس معاملے میں آسٹریلوی کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔