ETV Bharat / international

جرمنی کے چڑیا گھر میں آتشزدگی، 30 جانور ہلاک - عالمی خبر

شمالی مغربی جرمنی میں کرفیلڈ چڑیا گھر میں آتشزدگی کی وجہ سے 30 جانور ہلاک ہوگئے۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد بندروں کی ہے۔

شمالی مغربی جرمنی میں کرفیلڈ چڑیا گھر میں آتشزدگی کی وجہ سے 30 جانور ہلاک

author img

By

Published : Jan 2, 2020, 8:31 AM IST

نئے سال کے موقع پر شمالی مغربی جرمنی میں کرفیلڈ چڑیا گھر میں آتشزدگی کی وجہ سے متعدد جانور ہلاک ہوئے ہیں، جن میں اورنگوتن، چمپانزی اور افریقی بندر شامل ہیں۔ کرفیلڈ چڑیا گھر کے انتظامیہ نے یہ معلومات دی۔

بندروں کے لیے مشہور کرفیلڈ چڑیا گھر کے انتظامیہ نے سرکاری فیس بک پیج پر کہا کہ 'ہمارا خوف حقیقت بن گیا ہے'۔

شمالی مغربی جرمنی میں کرفیلڈ چڑیا گھر میں آتشزدگی کی وجہ سے 30 جانور ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ 'اس واقعے میں کم از کم 30 جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔ کرفیلڈ چڑیا گھر میں آگ آدھی رات سے پہلے لگی تھی جس میں بندروں کے کمروں میں آگ لگی اور پورا باڑ جل کر خاک ہو گیا۔ یہ چڑیا گھر سنہ 1975 میں کھولا گیا تھا۔'

اگرچہ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے نارتھ رائنے ویسٹ فالیا میں واقع چڑیا گھر کی عمارتوں میں آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم آتشزدگی کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کا عملہ بھیانک سانحہ کی وجہ سے صدمے میں ہیں اور آتشزدگی کی وجہ سے اسے بند کر دیا گیا ہے۔

Intro:Body:

thursday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.