ETV Bharat / international

Facebook bans Russian ads: فیسبک نے روس کے سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

فیسبک نے اپنے پلیٹ فارم پر روس کے سرکاری میڈیا کے کسی بھی قسم کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے Facebook bans Russian ads جبکہ ٹویٹر نے یوکرین، روس میں اشتہارات کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook bans Russian state media running ads
فیسبک نے روس کے سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی
author img

By

Published : Feb 26, 2022, 3:59 PM IST

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیسبک نے اپنے پلیٹ فارم پر روس کے سرکاری میڈیا کے کسی بھی قسم کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے۔Facebook bans Russian ads

فیس بک کی سیکورٹی پالیسی کے سربراہ ناتھانیئل گلیشر نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا کہ ’’ہم دنیا میں کہیں بھی اپنے پلیٹ فارم پر روسی سرکاری میڈیا سے وابستہ کسی بھی قسم کے اشتہارات کی تشہیر پر پابندی لگا رہے ہیں۔ اس تبدیلی پر کام فیسبک پر شروع ہو چکا ہے اور ویک اینڈ تک جاری رہے گا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ "ہم یوکرین کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے پلیٹ فارم پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایسے مزید اقدامات کرتے رہیں گے۔"

اس سے قبل فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر پیش کیے جانے والے مواد کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی آپریشن سنٹر بنانے کا اعلان کیا تھا، جس میں ماہرین اور مقامی زبان بولنے والے شامل ہوں گے تاکہ اپنے پلیٹ فارم پر نفرت اور تشدد پھیلانے یا کمپنی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کو وقت پر ہٹاجاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Sanctions on Russia: روسی صدر پوتن اور وزیر خارجہ لاوروف پر بھی سخت پابندیاں عائد ہوں گی

یوکرین میں روس کے حملے کے بعد دنیا کے کئی ممالک نے روس اور ان کی کمپنیوں کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے اور ان پابندیوں پر عمل درآمد بھی کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں فیس بک نے یہ اعلان کیا ہے۔

وہیں ٹویٹر نے یوکرین، روس میں اشتہارات کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین میں اشتہارات کو عارضی طور پر روک رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے پلیٹ فارم پر عوامی تحفظ کی معلومات کو ترجیح دی جائے۔

کمپنی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا"ہم عوامی تحفظ کی اہم معلومات کو یقینی بنانے کے لیے یوکرین اور روس میں اشتہارات کو عارضی طور پر روک رہے ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.