ETV Bharat / international

گلوبل وارمنگ 1.5 سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کا عہد برطانیہ نے دہرایا

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 9:00 AM IST

کوپ 26 نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے معاہدے کا پہلا مسودہ بھی جاری کیا ہے، جس میں درجہ حرارت 1.1 سینٹی گریڈ تک بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Boris Johnson
Boris Johnson

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے گلاسگو میں (سی او پی 26 کانفرنس) ماحولیاتی کانفرنس میں پیش رفت سے متعلق لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ 1.5 سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو نہ روکا گیا تو ہم جانتے ہیں کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو آب و ہوا کی تبدیلیاں روک کر بہترین تحفہ دے سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمانی قواعد توڑنے والے ارکان سے تحقیقات کی جانا چاہیے اور سزا ملنی چاہیے۔

بورس جانسن نے کہا کہ مجھے یقین ہے برطانیہ کرپٹ ملک نہیں اور نہ ہمارے ادارے کرپٹ ہیں۔ پارلیمانی جمہوریت میں جانچ ہڑتال کا سخت نظام ہے، جو ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانیت کو بچانے پرعالمی رہنماؤں کا ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں زور

ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق کوپ 26 نے آج موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے معاہدے کا پہلا مسودہ بھی جاری کیا تھا۔ جس میں درجہ حرارت 1.1 سینٹی گریڈ تک بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مسودہ میں بیان کے مطابق درجہ حرارت کے بڑھنے کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کئے جارہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.