ETV Bharat / international

برطانیہ میں دوبارہ طویل ایک ماہ کا' لاک ڈاؤن' کا اعلان - england enter second lockdown

تمام ماڈلز نے پیشگوئی کی ہے کہ دسمبر کے وسط میں انگلینڈ میں ہسپتالوں میں میں داخل ہونے والے مریضوں کی شرح عروج پر ہو گی اور جنوری کے شروع ہونے سے پہلے یعنی دسمبر کے آخر تک اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

برطانیہ میں طویل ایک ماہ کا' لاک ڈاؤن' کا اعلان

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 3:06 AM IST

Updated : Nov 1, 2020, 3:46 AM IST

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کو دیکھتے ہوئے دوبارہ ملک میں ایک ماہ کا 'لاک ڈاؤن ' نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن جمعرات سے نافذ العمل ہوگا جو چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔

ملک میں متاثرین کی تعداد دس لاکھ سے بڑھنے کے باعث برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک میں دوبارہ ایک ماہ کا طویل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جمعرات سے غیر ضروری دکانیں اور ریسٹورینٹس اور بازار بند رہیں گے، تاہم موسم بہار کے برعکس سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔

بورس جانسن نے اپنے دفتر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان اقدامات کے باعث کاروبار پر پڑنے والے اثرات کے لیے 'انتہائی معذرت خواہ اور افسردہ ہیں'۔ لیکن انھوں نے کہا کہ حکومت نے ملازمین کی 80 فیصد تنخواہیں ادا کرنے کے نظام میں نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیاں دو دسمبر سے نرم ہونا شروع ہوں گی اور علاقوں میں مرحلہ وار نظام کے تحت معمولات زندگی دوبارہ بحال کیے جائیں گے۔

بورس جانس کا کہنا تھا ' ملک میں اس برس کرسمس تہوار کچھ مختلف ہو گا، شاید بہت زیادہ مختلف ہو، لیکن یہ دلی خواہش اور امید ہے کہ سخت اقدامات اپناتے ہوئے ہم کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں خاندانوں کو ایک ساتھ اکٹھا ہونے کی اجازت دے سکیں گے۔'

گذشتہ شام متعدد قومی اخبارات پر حکومت کے منصوبے لیک ہونے کے بعد جانسن کو ہفتے کے روز یہ اعلان کرنے پر مجبور کیا گیا ۔ حالانکہ اس کا اعلان پیر کو کرنے کا منصوبہ تھا۔

برطانیہ میں طویل ایک ماہ کا' لاک ڈاؤن' کا اعلان
برطانیہ میں طویل ایک ماہ کا' لاک ڈاؤن' کا اعلان

واضح رہے کہ موسم بہار کے دوران اس وبا کے عروج پر برطانیہ میں یومیہ اموات ایک ہزار سے زیادہ تک پہنچ گئی تھیں۔

اس وقت یورپ کے بیشتر حصوں میں انفیکشن کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے بیلجیئم، فرانس اور جرمنی میں نئی طرح کے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اشارہ دیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 3:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.