ETV Bharat / international

امریکی میزائلوں کی تعیناتی کا جواب دینے کے لیے پرعزم - روسی سفیر

روس کے سرکاری ذرائع کے مطابق روس، ایشیائی پیسیفک خطہ میں امریکی میزائلوں کی تعیناتی کا جواب دینے کیلئے پرعزم ہے۔

determined to respond to us missile deployments
امریکی میزائلوں کی تعیناتی کا جواب دینے کے لیے پرعزم
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 10:42 AM IST

روس نے کہا ہے کہ وہ ایشیائی بحر الکاہل میں درمیانے اور کم فاصلے والے میزائلوں کی تعیناتی کے امریکی منصوبے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں خاطر خواہ کارروائی کرے گا۔

یہ بات امریکہ میں روس کے سفیر اناطولی انتونوف نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔

انتونوف نے کہا ہے کہ 'اگر امریکی میزائل ایشیائی بحر الکاہل کے خطے میں تعینات کیے گئے ہیں، تو اس کی جمعہ کے روز ایک بار پھر تصدیق ہوگئی ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ان میزائلوں کی فائر پاور سے پتہ چلتا ہے کہ وہ روس تک پہنچ سکتا ہے، ایسی صورت میں روس اپنے دفاعی حق کے تحت ضروری کارروائی کرے گا'۔

اہم بات یہ ہے کہ امریکہ اگست 2019 میں روس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے سے الگ ہوگیا تھا۔

ان دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی دوڑ پر قابو پانے کے لئے نئے اسٹارٹ معاہدے کی آخری تاریخ بھی پانچ فروری 2021 کو ختم ہوجائے گی۔

روسی سفیر کے مطابق ماسکو امریکی سیاستدانوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہا ہے کہ ہتھیاروں میں کمی کے بارے میں بات چیت اس وقت بہت اہم ہے تب ہی اس سمت میں کوئی ٹھوس نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.