محکمہ شہری دفاع کے سربراہ انجیلو بوریلی نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10،149 ہو گئی ہے۔
بوریلی نے کہا کہ 'گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 168 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 80 سے 90 برس کی عمر کے افراد ہیں۔
اٹلی کا شمالی صوبہ لومباردیہ میں اس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں سب سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اٹلی کے وزیر اعظم جوزپے کونٹے نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شمالی اور مرکزی علاقوں میں سفر سے متعلق پابندیاں عائد کر دی ہیں۔