كووڈ -19 پر با ضابطہ پریس کانفرنس کے دوران بدھ کے روز ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادنوم نے کہا ’’ اس وائرس کو شکست دینے کے لئے تاریخ کے کسی بھی وقت سے زیادہ اس وقت بنی نوع انسان کو ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ وائرس قہر برپا سکتا ہے۔ یہ کسی دہشت گردانہ حملے سے بھی بڑھ کر ہے ‘‘۔ یہ سیاسی، اقتصادی اور سماجی ہلچل مچانے کے قابل ہے ۔ انتخاب کی طاقت ہمارے ہاتھ میں ہے اور ہمیں قومی سطح پر اتحاد اور بین الاقوامی سطح پر یکجہتی کا انتخاب کرنا چاہئے ۔
كووڈ -19 کے لئے ویکسین تیارکرنےکے تعلق سے میں پوچھے جانے پر مسٹر ٹیڈروس نے کہا کہ دو ماہ قبل بتایا گیا تھا کہ ایک ڈیڑھ سال میں ٹیکہ تیار کر لیا جائے گا۔ متوقع وقت کے مطابق آنے والے 10 سے 16 ماہ میں ٹیکہ بن جانا چاہئے لیکن ہم نے اس کام میں اور تیزی لانے کے لئے گزشتہ ہفتے ایک پہل کا آغاز کیا تھا، جس میں کئی ایجنسیاں اور کئی ملک مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارۂ صحت نے اب تک 23 لاکھ طبی اہلکاروں کو تربیت دی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔