ETV Bharat / international

برطانیہ: گھروں میں کورونا وائرس ٹسٹ کی سہولت

برطانوی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت 35لاکھ کٹز خرید چکی ہے، ٹسٹ کٹ سستے داموں دستیاب ہوگی۔

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 4:48 PM IST

عام لوگوں کے لئے برطانیہ میں جلد ہی گھر پرکورونا وائرس ٹسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ برطانیہ میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی لندن میں کورونا وائرس ٹسٹ کی سہولت اب گھروں میں فراہم کی جا سکے گی۔

کٹ کے ذریعہ گھر بیٹھے 15منٹ میں ٹسٹ ہو جائے گا جبکہ کورونا وائرس کٹ امازون یا ہائی اسٹریٹ سے خریدی جاسکے گی، جس پر کام جاری ہے اور اس پر جلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

برطانوی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت 35لاکھ کٹز خرید چکی ہے، ٹسٹ کٹ سستے داموں دستیاب ہوگی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.