اٹلی میں وزیر اعظم جوزیف کونٹے کی سربراہی میں حکومت نے سینیٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔
مقامی میڈیا نے یہ اطلاع منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں دی۔ اس طرح جوزیف مسٹر کونٹے اٹلی کے وزیر اعظم رہیں گے کیونکہ انہوں نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔
نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سینیٹ کی اسپیکر ماریہ ایلیسابیٹا کاسلیٹی نے کہا حمایت میں 156 ووٹ پڑے جبکہ 1400 سینیٹرز اس عمل میں حصہ لیا اور 16 سینیٹرز غیر حاضر رہے‘‘۔
اس طرح 321 رکنی سینیٹرز میں ووٹنگ کے دوران 312 سینیٹرز موجود تھے۔ ووٹنگ کا عمل براہ راست ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا۔ اس سے قبل پیر کے روزچیمبر آف ڈپٹیز میں مسٹر کونٹے کے حق میں 321 اور مخالفت میں 259 ووٹ ڈالے گئے تھے۔