ETV Bharat / international

چین اور روس کورونا وبا پر فرضی معلومات فراہم کر رہے ہیں: یوروپی یونین - شبیہ کو چمکانے میں مصروف

یورپی یونین نے چین اور روس پر عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق فرضی معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

چین اور روس کورونا وبا پر فرضی معلومات فراہم کر رہے ہیں: یوروپی یونین

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 9:15 PM IST

یوروپی یونین (ای یو) نے عالمی وبا کورونا وائرس کے سلسلے میں فرضی اور غلط معلومات فراہم کرنے کے لئے چین اور روس پر تنقید کی ہے۔

یوروپی یونین نے اپنی رپورٹ میں کورونا وائرس کے سلسلے میں فرضی معلومات فراہم کرنے کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ چین اور روس فرضی معلومات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنی شبیہ کو چمکانے میں مصروف ہیں۔

یوروپی کمیشن کے نائب صدر ویرا ژُورووا نے برسلز میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ کسی بھی حال میں تسلیم نہ کرنے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی ہے۔ انہوں نے کہا ’’عالمی وبا کے بحران کے اس دور میں یہ نظر آیا ہے کہ فرضی معلومات سنگین نقصان کا سبب بن سکتی ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ اس کے علاوہ یہ عالمی وبا کی روک تھام کے لئے حکومت کی کوششوں کو ناکام کرنے کے ساتھ ہی احتیاطاً اقدامات کو بھی کمزور کرسکتی ہے۔‘‘

بتا دیں کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 71لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس وبائی مرض کی چپیٹ میں آنے سے چار لاکھ سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.