کینیڈا کے صوبہ البرٹا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر باہر بھیڑ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پریمیئر جیسن کینے نے اس کی اطلاع دی۔
پریمیئر جیسن کینے نے بتایا کہ باہر بھیڑ یکجا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوبے کے وزیر صحت ٹائیلر شاندرو نے کہا کہ جو تنہا رہتے ہیں وہ دو قریبی افراد کے ساتھ باہر نکل سکتے ہیں۔
یہ ضابطہ چار ہفتے تک جاری رہے گا۔ البرٹا کے عوام کو کرسمس بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ اور تنہا رہنے والے دو قریبی افراد کے ساتھ منانا ہوگا۔
البرٹا میں منگل کے روز کورونا وائرس کے 1727 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک یہاں مجموعی طور پر 72028 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
کینیڈا میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 430000 ہو گئی ہے جبکہ 12800 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔
(یو این آئی)