برطانوی سائنس دانوں نے آئندہ موسم سرما میں کورونا کی نئی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
برطانوی میڈیا نے ملک کے سائنس دانوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کوڈ 19 کا دوسرا دور موجودہ وبا کی بنسبت زیادہ شدید ہوگا اور اگر حکام اس وبائی مرض کے خلاف فوری کارروائی کرنے میں ناکام رہے تو تقریباً بارہ لاکھ نئے معاملات سامنے آ سکتے ہیں۔
برطانوی حکومت نے 24 جولائی سے ملک میں کھلنے والی دکانوں پر ماسک پہننا لازمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل 15 جون کو ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا ضروری کردیا تھا۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا انفیکشن کے 2،95،632 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 45358 افراد اس بیماری سےفوت ہوچکے ہیں۔