ETV Bharat / international

بریگزٹ کے بعد برطانیہ 10 نئی بندرگاہوں کا اعلان کرے گا - یورپی یونین سے علاحدگی کے بعد برطانیہ کی حکومت

یورپی یونین سے علاحدگی کے بعد برطانیہ کی حکومت پہلی بار بین الاقوامی کاروبار اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے ہر شعبے میں پیش رفت کررہی ہے۔

بریگزٹ کے بعد برطانیہ 10 نئی بندرگاہوں کا اعلان کرے گا

author img

By

Published : Feb 10, 2020, 6:12 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:35 PM IST

بریگزٹ کے مکمل ہونے کے بعد برطانیہ کا منصوبہ ہے کہ وہ اس برس کے آخر تک 10 نئی بندرگاہوں کے محل وقوع کا اعلان کرے گا۔

جنوری 2020 کے آخر میں یورپی یونین چھوڑنے کے بعد برطانیہ، پہلی بار اپنی آزاد تجارتی پالیسی تیار کرے گا۔

بین الاقوامی کاروبار اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے نئی اقدامات کیے جارہے ہیں

برطانوی حکومت نے تجارتی ضروریات کی تکمیل اور بحری آمد و رفت کی خاطر بندرگاہوں کے لیے اپنے منصوبوں کو طے کیا ہے، جس کی تکمیل کے لیے 10 ہفتوں کی مشاورت ہوگی۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق اسے آزاد تجارتی زون بھی کہا جائے گا۔

ایک بار مشاورت مکمل ہونے کے بعد سمندری، ہوائی اور ریل بندرگاہیں عالمی سطح پر کارگر ہوں گی۔

برطانیہ نے 31 دسمبر 2019 کو یورپی یونین سے علاحدگی اختیار کی

وزارت خزانہ کے چیف سکریٹری رشی سنک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'فری پورٹز ( آزاد بندرگاہیوں) کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کی جائے گی۔ ان بندرگاہوں کے ذریعے مختلف خدمات کا آغاز کیا جائے گا، جس سے پورے برطانیہ میں کمیونیٹیز کو تقویت ملے گی اور ان کی بحالی ہو گی'۔

چیف سکریٹری رشی سنک نے کہا ہے کہ 'وہ ملک کے مختلف شہروں میں روزگار کی فراہمی، سرمایہ کاری اور مواقع میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نئے کاروباریوں کو راغب کریں گے'۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ محصولات بڑھانے کے لئے آزاد بندرگاہوں میں بنیادی سہولیات (انفراسٹرکچر)، تعمیرات اور مشینری میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹیکس اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

برطانیہ کا منصوبہ ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک 10 نئی بندرگاہوں کے محل وقوع کا اعلان کرے گی۔

وزیر اعظم بورس جانسن 11 مارچ 2020 کو برطانیہ کے پہلے بریگزٹ بجٹ کا اعلان کریں گے، جس کا ان کی انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے۔ اس بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کے اخراجات میں اضافہ شامل ہوگا۔

مزید پڑھیں: بریگزٹ کی پوری کہانی آسان انداز میں سمجھیئے

کچھ تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تجارت کے لیے آزاد بندرگاہوں کا خالص فائدہ بہت ہی محدود ہے۔ اس کے ذریعے مختلف ٹیکسز میں اضافہ ہوگا۔ وہ اکثر ملک میں کہیں اور سے اقتصادی سرگرمیوں کو دوبارہ تقسیم کرسکتے ہیں۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.