برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ اس بات کی معلومات دی۔ محکمہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’جمعرات کی صبح 9 بجے سے جنوبی افریقہ یا اس کے ذریعہ گذشتہ 10 دن کے دوران آنے والے تمام مسافروں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور براہ راست پروازوں پر بھی پابندی نافذ رہے گی۔
اس میں مسافروں کے بغیر کارگو اور مال بردار پروازیں شامل نہیں ہیں۔ اس میں برطانوی اور آئرش شہریوں، ویزا رکھنے والوں اور مستقل رہائشی بھی شامل نہیں ہیں جو داخل تو ہوں گے لیکن انہیں دس دنوں تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔
برطانیہ کے صحت سیکریٹری میٹ ہین کاک نے بدھ کو کہا تھا کہ ملک نے کووڈ 19 کے دو مریضوں میں کورونا وائرس کی دوسری تبدیل شدہ شکل کی شناخت کی ہے۔ یہ دونوں جنوبی افریقہ سے آئے لوگوں کے بھی رابطے میں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سکریٹری صحت نے کورونا مثبت مسافروں کی صورتحال کا جائزہ لیا
برطانیہ کے محکمہ صحت اور معاشرتی نگہداشت کے مطابق کووڈ 19 کی نئی تبدیل شدہ شکل پہلی مرتبہ اکتوبر کے اوائل میں جنوبی افریقہ کے نیلسن منڈیلا میں پتہ چلی تھی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا کی نئی شکل کا پھیلاو اگست کے اواخر میں شروع ہوگیا تھا۔
ہفتہ کو برطانیہ کے صحت افسران نے اعلان کیا کہ ملک نے ایک نئے کورونا وائرس کی نشاندہی کی ہے جس میں کووڈ 19 کی بنسبت 70 فیصد زیادہ انفیکشن ہیں۔ حالانکہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ نیا اسٹرین زیادہ خطرناک ہے۔ فرانس، روس، بھارت اور نیدرلینڈ سمیت 50 سے زیادہ ممالک نے اس کے بعد برطانیہ سے اپنا فضائی رابطہ ملتوی کر دیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی نئی شکل کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔