ETV Bharat / international

برطانیہ نے کورونا کے خطرے سے دوچار ممالک کی فہرست میں تبدیلی کی - اردو نیوز

برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے کووڈ-19 کیسز میں خطرے کی بنیاد پر دنیا کے کچھ ممالک کو'گرین' اور'ریڈ' فہرست میں رکھنے میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 2:45 PM IST

شاپس نے کہا کہ برطانیہ میں یہ تبدیل شدہ فہرست 30 جون سے نافذ ہوگی۔

اریٹیریا، ہیٹی، ڈومینیکن ریپبلک، منگولیا، تیونس اور یوگنڈا کو کورونا کے معاملہ میں زیادہ خطرہ والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا کو قابو میں رکھنے کے لیے ان ممالک کو ’ریڈ‘ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ کیریبین جزائر بشمول مالٹا، مڈیرا، بیلئیرک جزائر، اور بارباڈوز کو ’گرین‘ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

گرین لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو برطانیہ آمد کے بعد کسی بھی ہوٹل میں قرنطین کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:

Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

شاپس نے ان مسافروں کے لیے خود کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت کو ختم کرنے کے منصوبوں کی بھی تصدیق کی جن کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک لگ چکی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.