برطانیہ نے ہانگ کانگ میں نافذ کئے گئے قومی سلامتی قانون کے معاملے پر چین کے سفیر لیو شیاؤ منگ کو طلب کرکے سخت مخالفت کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ نے لندن میں چینی سیفر کو طلب کیا تھا۔
میکسیکو :مسلح افراد کے حملے میں 24 ہلاک
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ 'ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے نام پر نافذ کیا گیا قانون سے ہانگ کانگ کی خود مختاری کے بارے میں برطانیہ اور چین کے مابین ہوئے معاہدے کی خلاف ہوتی ہے جبکہ امریکہ نے بھی ایک دن قبل ہانگ کانگ میں نافذ کئے گئے قومی سلامتی قانون کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے اور کسی بھی حالت میں چین کو ہانگ کانگ پر من مانا قانون نافذ کرکے اس کی آزادی پر حملہ نہیں کرنے دے گا۔
اس سے قبل امریکہ نے ہانگ کانگ کو دفاعی آلات اور حساس ٹیکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ چین نے ہانگ کانگ میں ایک متنازع قومی سلامتی قانون نافذ کردیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس قانون سے ہانگ کانگ کی خود مختاری اور شہری حقوق کے لیے سنگن خطرہ پیدا ہوگا۔ ہانگ کانگ کے علاوہ امریکہ اور کئی یورپی ممالک میں اس قانون کے خلاف مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں۔