ETV Bharat / international

UK PM In Trouble:  برطانیہ میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اسٹاف پر کورونا قوانین کو توڑنے کا الزام - وزیر اعظم بورس جانسن

اطلاعات کے مطابق دونوں پارٹیوں میں تقریباً 30 افراد شامل ہوئے تھے اور جم کر شراب نوشی کی گئی تھی جو صبح تک جاری رہی۔ تاہم وزیر اعظم جانسن نے کسی پارٹی میں شرکت نہیں کی کیونکہ وہ اختتام ہفتہ اپنا وقت چیکرس میں گزار رہے تھے۔Boris Johnson Again Accused of Breaking His Own Lockdown Rules

UK PM In Trouble
برطانیہ میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اسٹاف پر پارٹی کر کے کورونا قوانین توڑنے کا الزام
author img

By

Published : Jan 14, 2022, 11:58 AM IST

وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد اب 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ملازمین پر کورونا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جہاں ان پر ڈیوک آف ایڈنبرگ کی آخری رسومات کے موقع پر دو پارٹیاں کرنے کا الزام ہے۔ بی بی سی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

رپورٹوں کے مطابق دونوں پارٹیوں میں تقریباً 30 افراد شامل ہوئے تھے اورجم کر شراب پیش کی گئی تھی جو صبح تک جاری رہی۔ تاہم وزیر اعظم جانسن نے کسی پارٹی میں شرکت نہیں کی کیونکہ وہ اختتام ہفتہ اپنا وقت چیکرس میں گزار رہے تھے۔ Boris Johnson Again Accused of Breaking His Own Lockdown Rules

نئے انکشاف میں بتایا گیا ہے کہ جانسن کو اس سے قبل لاک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ گارڈن میں شراب کی پارٹی میں شرکت کرنے پر اپنی ہی پارٹی کے غصے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لیبر کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے کہا کہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اندر ’’ثقافت اور طرز عمل‘‘ بالکل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ یہ تقریب 16 اپریل 2021 کو ہوئی تھی، جس میں مسٹر جانسن کے سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر جیمز سلیک کے دی سن کے ڈپٹی ایڈیٹر کے طور پر نئی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الوداعی تقریر‘ کی تھی۔ مسٹر سلیک کی الوداعی پارٹی وزیر اعظم کے ذاتی فوٹوگرافروں میں سے ایک کے 10 بیس منٹ میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : UN Voting Rights: ایران سمیت آٹھ ممالک نے اقوام متحدہ میں ووٹ دینے کا حق کھو دیا

کہا جاتا ہے کہ دونوں پارٹیاں 10 نمبر کے باغیچے میں ایک ساتھ ہوئیں اور نصف شب تک جاری رہیں۔ اس وقت کورونا قوانین کی وجہ سے کسی بھی قسم کی تقریب کرنے پر پابندی عاید تھی اور لوگوں کو سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے معیاری آپریٹنگ رولز پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.