ETV Bharat / international

بیلجیم: کورونا کے پیش نظرکرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ - کووڈ۔19

بیلجیم میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیلجیم: کورونا کے پیش نظرکرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 12:12 PM IST

مشیر کمیٹی کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم الیکژنڈر ڈی کرو نے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو پیر سے پورے ملک میں نافذ ہوگا اور یہ آدھی رات سے صبح پانچ بجے تک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیفے اور ریسٹورنٹ ایک ماہ کے لئے بند رہیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا، 'ہم کووڈ 19 بیرو میٹر کے چوتھے مرحلے میں ہیں، فی الحال کورونا وائرس سے اموات کی تعداد مارچ اور اپریل کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

یہ اعداد و شمار مسلسل بڑھ رہے ہیں اور دوگنے بھی ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'امریکہ کے پاس اب ہائپرسونک میزائل ہیں'

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ سائنسینو کی جانب سے گزشتہ روز جاری اعدادوشمار کے مطابق بیلجیم میں 6 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک یومیہ اوسطاً 5،976 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بیلجیم میں اب تک کورونا کے 191،959 کیسز ہیں اور 10،327 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.