ETV Bharat / international

آذربائیجان نے ترتار حملے پر آرمینیا کو مورد الزام ٹھہرایا

آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگ بندی کے باوجود حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملہ کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 7:00 PM IST

آرمینیا اور آذربائیجان کی فوج کے مابین جنگ میں دونوں فریق نے ایک دوسرے پر متنازع علاقے ناگورنو قرہباخ اور متنازع علاقے سے باہر کے علاقوں میں اہداف پر حملہ کرنے کے لئے بھاری توپخانے، راکٹ اور ڈرون کے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔

ویڈیو

آذربائیجان نے آرمینیا کی فورسز پر اپنے متعدد علاقوں پر گولہ باری کا الزام عائد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ترتار میں ہوئے ایک حملے میں قبرستان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

ترکی نے اس دعوے کی فوری طور پر تائید کی ہے، جو تنازع میں اعلانیہ طور پر آذربائیجان کے ساتھ ہے۔

آرمینیائی حکام نے اس کے بدلے میں کہا کہ آذربائیجان نے بدھ کے روز اس کی سرزمین پر ایک حملہ کیا تھا، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ناگورنو قرہباخ کے عہدیداروں نے بھی گذشتہ ہفتے اس کے دارالحکومت اسٹیپنکیرت میں شدید گولہ باری کی رپورٹ دی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.