ETV Bharat / international

آذربائیجان: باردہ پر حملے میں 1 ہلاک، 3 زخمی - آرمینیا

آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے ساتھ الزام تراشی بھی کر رہے ہیں۔ متعدد ممالک نے جنگ بندی کی اپیل کی ہے، لیکن اس کا کوئی اثر اب تک نظر نہیں آ رہا ہے۔

fsd
sfd
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 5:24 AM IST

گذشتہ کئی دنوں سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ کے ساتھ ایک دوسرے پر الزام تراشی کا دور بھی جاری ہے۔

ویڈیو

آرمینیا نے پیر کے روز آذربائیجان میں واقع ناگورنو قرہباخ کے دارالحکوت میں میزائل فائر کرنے کا الزام عائد کیا، جبکہ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ آرمینیا کی جانب سے اس کے متعدد قصبوں اور دوسرے بڑے شہر پر حملہ کیا گیا ہے۔

آذربائیجان کے حکام نے بتایا کہ آذربائیجان میں واقع باردہ کے علاقائی مرکز پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آگ بجھانے والا عملہ تباہ شدہ مکان کے ملبے میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ناگورنو قرہباخ کا علاقہ آذربائیجان کے اندر ہے، لیکن سنہ 1994 سے آرمینیا کی حمایت یافتہ نسلی آرمینیائی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.