آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کو آج کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ آسٹریلیا میں آج کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ہوا اور پہلے دن ٹیکہ لگانے والوں میں وزیر اعظم بھی شامل رہے۔
سب سے پہلے 84 سالہ زین میلیسیک کو فائزر ویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا۔
مسٹر موریسن نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ’زین سے ملئے، آسٹریلیا میں کووڈ 19 ویکسین کا ڈوز لینے والے پہلے شخص، وبا سے نمٹنے کی سمت میں آج کا دن بہت اہم ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمالیائی گلابی نمک کو اپنی مصنوعات کے طور پر رجسٹر کرائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ ’آسٹریلیا میں ٹیکے سبھی کے لیے مفت اور رضاکارانہ ہیں۔ ہمارے اپنے طبی ماہرین نے ان ٹیکوں کو محفوظ اور موثر پایا ہے'۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے فائزر بائیو این ٹیک اور ایسٹرا زینیکا آکسفورڈ کی کووڈ 19 ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
سڈنی میں آج کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کے دوران 12 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔